امریکی محکمہ صحت کے ادارے ایف ڈی اے کو نیورولنک بانی ایلون مسک نے کاغزی کاروائی جمع کرائی ہے جس میں اس کا کہنا تھا کہ انسانی دماغ کیلئے چپ تیار کی ہے جس میں فالج کے مریضوں کو اس بیماری سے نکالا جا سکتا ہےاور اس سے آنکھوں کی بینائی کو بھی بحال کیا جا سکتا ہےجبکہ ٹویٹر کے سی ای او کا کہنا ہے کہ نیورولنک چپ سے ریڑھ کی ہڈی کے متاثر وہ افراد جن کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹی ہو گی ان پر آئندہ چند ماہ میں انسانی آزمائش پر لگایا جائے گااور یہ چپ ایک سکے کی مانند ہو گی جس سے انسانی بال سے بیس گنا باریک تار کا جال ہے جو دماغ کے نیورونز سے جوڑا جائے گایہ تاروں کا جال ایک ہزار چوبیس الیکٹروڈز سے لیس ہو گا جو دماغ کی سرگرمیوں کو مانیٹر اور دماغ کو متحرک کر ے گااس چپ کے ذریعے دماغ کی سرگرمیوں کے ڈیٹا کمپیوٹر پر وائرلیس کے طور پر منتقل کیا جا سکے گا جہاں اس کی تحقیق کی جا سکے گی