پاکپتن کی اہم ترین خبریں





پاکپتن. 2 شراب فروش گرفتار 300 لیٹر دیسی شراب برآمد مقدمہ درج.

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے خصوصی احکامات اور ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت کی قیادت میں پاکپتن پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری.
تھانہ احمد یار پولیس نے پلی راجباہ 207 ای بی پر کاروائی کرتے ہوئے شہ زور ڈالے پر دیسی شراب سپلائی کرنے والے 2 شراب فروشوں کو گرفتار کر لیا.
گرفتار شراب فروشوں سے شہ زور ڈالے پر لوڈ کی گئیں 10 کینیں شراب برآمد ہوئیں.
پیمائش کرنے پر ہر کین سے 30 لیٹر کے حساب سے شراب برآمد ہوئی برآمد شدہ شراب کا کل وزن 300 لیٹر ہوا،
تھانہ احمد یار پولیس نے دونوں شراب فروشوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا.






read more
پاکپتن ( ملک بشیر)ڈپٹی کمشنر سعدیہ مہر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے  ہوئے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کے خاتمے کیلئے زیر و ٹالرنس پالیسی پر سو فیصد عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں کی صارفین کو فراہمی کیلئے فیلڈ میں رہتے ہوئے ڈیمانڈ سپلائی پر بھی کڑی نظر رکھیں، عوام کو ذخیرہ اندوزوں اور مہنگائی مافیا سے بچانے کیلئے صرف تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،یہ باتیں انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں، اجلاس میں اے سی پاکپتن نعیم بشیر، ایس این اے فیاض مسعود، ڈی او بجٹ انوار الحق بدر، سی او ڈسٹرکٹ کونسل ملک جاوید اسلم، ڈی ڈی زراعت ریاض احمد، اے ڈی ماحولیات رانا صفدر علی، تحصیلدار پاکپتن کاظم شاہ نے شرکت کی اور تحصیل عارفوالا سے پرائس مجسٹر یٹس نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی،ایس این اے فیاض مسعود اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں ماہ میں ابتک پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 7044 انسپکشنز کیں اور7لاکھ 23 ہزار5 سوروپے جرمانہ وصول کیا اور مہنگے داموں اشیائے ضروریہ فروخت کرنے والے5 دوکاندار کے خلاف مقدمہ درج کروایا اور34 دوکانداروں کو گرفتار کیا، جن پرائس کنٹرول مجسٹر یٹس کی کارکردگی بہتر نہ ہے وہ 14 دن میں اپنے اپنے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے محنت کریں اور ٹارگٹ کے حصول کو یقینی بنائیں، ڈپٹی کمشنر سعدیہ مہر نے پرائس کنٹرول مجسٹر یٹس کو ہدایات جاری کیں کہ سپیشل برانچ کی رپورٹ مطابق ذخیرہ اندوزوں اور مہنگائی مافیا کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائیں، تمام متعلقہ محکمے اور پرائس مجسٹر یٹس قانون کی عملداری سے متعلق مہنگائی مافیا کے دلوں میں خوف پیدا کریں اور عوامی ریلیف کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدام کریں۔