h1 style="text-align: center;">پاکستان کی اہم خبریں
پاکپتن( ملک بشیر) ضلع میں نئی تعینات ہونے والی ڈپٹی کمشنر سعدیہ مہر (پی اے ایس) نے چارج سنبھال کر فرائض منصبی سر انجام دینا شروع کردیے ہیں، اس سے قبل وہ بطور ایڈیشنل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب میں فرائض سر انجام دے رہی تھیں۔





رپاکپتن( ملک بشیر) ڈپٹی کمشنر سعدیہ مہر نے کہا کہ انسانی زندگی کے لیے مضرسموگ کے خاتمے کے لیے مشترکہ کاوشیں کی جائیں، اینٹی سموگ سکوارڈ اینٹوں کے بھٹوں، زرعی رقبہ جات اور مختلف انڈسٹریل یونٹس کی چیکنگ کا
سلسلہ جاری رکھے تاکہ سموگ کی روک تھام کی راہ ہموار کی جا سکے، یہ
باتیں انہوں نے انسداد سموگ مہم کے سلسلہ میں منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں، اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات رانا محمد صفدر، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے فرزند خاں لودھی، ایس پی انویسٹیگیشن شاہدہ نورین، ٹریفک پولیس و محکمہ زراعت کے افسران بھی موجود تھے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات رانا محمد صفدر نے انسداد سموگ مہم کے تحت کاروائیوں بارے تفصیلی بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر سعدیہ مہر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مختلف اینٹوں کے بھٹوں میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کے استعمال کی چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا جائے، فصلوں کی باقیات کو جلانے والے کسانوں،کاشتکاروں کے خلاف کاروائیاں کی جائیں، سموگ کا باعث بننے والی دھواں چھوڑتی گاڑیوں کو بند کیا جائے اور انسداد سموگ مہم کے سلسلہ میں انڈسٹریل یونٹس کی متواتر چیکنگ کی جائے تاکہ سموگ کے مضر اثرات سے عوام کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔


read more


پاکپتن(ملک بشیر)ڈپٹی کمشنر سعدیہ مہر نے کہا ہے کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام متعلقہ محکمے گڈ گورننس کے عمل کو بہتر بنائیں اور اس سلسلہ میں اپنے پیشہ ورانہ امور دیانتداری و ایمانداری سے احسن انداز میں انجام دیں، یہ باتیں انہوں نے ضلعی اداروں کے افسران کے تعارفی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیں، اجلاس میں اے سی پاکپتن نعیم بشیر، اے سی عارفوالا ملک محمد افضل، ایس این اے فیاض مسعود، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اصغر، سی ای او ایجو کیشن عثمان غنی وٹو،ایکسین بلڈنگ میاں فتح محمد وٹو ڈی ڈی لوکل گورنمنٹ شہباز سکھیر ا، سی او ڈسٹرکٹ کوسل ملک جاوید اسلم، سی او ایم سی پاکپتن نوید سیلانی، سی او ایم سی عارفوالامحمد ندیم، ڈی ڈی زراعت ریاض احمد، اے ڈی ماحولیات رانا صفدر علی، ڈی ڈی کالجز رائے ممتاز،تحصیلدار پاکپتن کاظم شاہ، تحصیلدار عارفوالا محمد نوید سمیت پاپولیشن، سو شل ویلفیئر، فشریز کے حکام نے شرکت کی، تمام متعلقہ اداروں کے افسران نے اپنے اپنے محکموں کی ورکنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر سعدیہ مہر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کیں کہ صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنی اپنی تحصیلوں میں ڈی ایچ کیو، ٹی ایچ کیو، آر ایچ سی اور بنیادی مراکز صحت کا15 دن بعد دورہ کریں اور طبی سہولیات کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیں، صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے منظم انداز میں اقدامات کریں، انہوں نے انسداد سموگ مہم کے سلسلہ میں محکمہ زراعت، ماحولیات، سیکر ٹری ڈی آر ٹی اے مشترکہ حکمت عملی کے تحت سموگ کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کریں، ڈپٹی کمشنر سعدیہ مہرنے تمام متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایات جاری کیں گڈ گورننس کے عمل کو بہتر بنانے کی سنجیدہ کاوشیں کریں اور بہترین سروس ڈلیوری کے زریعے عوام کو ہر ممکن سہولیات مہیا کریں۔



read more


پاکپتن(ملک بشیر) ڈپٹی کمشنر سعدیہ مہر نے کہا ہے کہ کسانوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ثمر آور اقدامات کیے جائیں، کسانوں کے ساتھ کسی طرح کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی، واپڈا حکام حکومتی پالیسی کے تحت کسانوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں، یہ باتیں انہوں نے  واپڈ حکام اور کسان اتحادسے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں، اجلاس میں اے سی پاکپتن نعیم بشیر، اے سی عارفوالاملک محمد افضل، ایکسین وپڈا پاکپتن، ایکسین واپڈا عارفوالا، پی ایس او ٹو ڈی سی شفیق شاہین، کسان اتحاد کے نمائندے بھی موجود تھے، اجلاس کو کسانوں کو زرعی فصلات کی کاشت کیلئے بجلی کی عدم دستیابی بارے آگاہ کیا گیا، ڈپٹی کمشنر سعدیہ مہر نے اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن نعیم بشیر اور اسسٹنٹ کمشنرعارفوالا ملک محمد افضل کو کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے ہدایات جاری کیں، ڈپٹی کمشنر سعدیہ مہر نے کسان تحاد کے نمائندوں کو ہدایات جاری کیں کہ بجلی کے بل کی ادائیگی کو یقینی بنائیں اور ٹائم فریم میں بجلی کے بل ادا کریں، کسان اتحاد کے جائز مطالبات کو پورا کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔