مقامی انتظامیہ کی خاموشی،ضلع میں فصلوں کی باقیات کو جلانےکاسلسلہ نا تھم سکا
پاکپتن میں حکومت پنجاب کے احکامات کے باوجود ضلع بھر میں فصلوں کی باقیات کو جلانے کا سلسلہ نا تھم سکا ہے نواحی گاوں 27 ایس پی کے قریب باقیات کو جلایا جا رھا ہے جس کے شدید دھوئیں سے قریب آبادی کے مکینوں کی بڑی تعداد گلے کے درد اور نزلہ زکام کا شکار ہونے لگے ہیں مقامی افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قانون کی دھجیاں اڑانے والے ان افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تا کہ شہریوں کو موذی امراض سے بچایا جا سکے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ متعلقہ ادارے کے نام پر مافیا زمینداروں سے باقیات کے جلانے کے نام پر نذرانہ وصول کرتے ہیں اور انکو شام اوررات کے بعد جلانے کی ترغیب دیتے ہیں۔
read more
پاکپتن ( ملک بشیر)شاہرات ملکی ترقی کی کلید ہیں، شاہرات کے ترقیاتی منصوبے ٹائم فریم میں مکمل کیے جائیں، شاہرات کے ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کیلئے رکاوٹیں ہٹائی جائیں، حکومتی ہدایات کے تحت متعلقہ ادارے مقررہ مدت میں شاہرات کی تکمیل کیلئے ثمر آور کاوشیں کریں، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سعدیہ مہر نے ساہیوال روڈپرجاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا، اس موقع پر محکمہ ہائی وے کے حکام سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے، محکمہ ہائی وے کے حکام نے ساہیوال روڈ کی تعمیر سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر سعدیہ مہر نے ہائی وے کے حکام کو ہدایات جاری کیں کہ ساہیوال روڈ کی تعمیر تسلسل کے ساتھ کریں اور میٹریل کی کوالٹی کا خاص خیال رکھیں۔
read more
پاکپتن( ملک بشیر)ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر آفس میں سپیشل ایجوکیشن سکول برائے متاثرہ سماعت بصارت سے محروم سفید چھڑی کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کی صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیر مدیحہ گیلانی نے کی، اس موقع پر سوشل ویلفیئر آفسیر حاجی محمد احمد کمبوہ، سوشل ویلفیئر آفسیر شبیر الحسن سمیت سماجی تنظیموں کے نمائندے اور متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مدیحہ گیلانی نے کہا کہ سفید چھڑی کے عالمی د ن منانے کا مقصد بصارت سے محروم افراد کو باور کرانا ہے کہ وہ بھی معاشرے کا اہم جز ہیں، انہوں نے کہا کہ سفید چھڑی کے عالمی دن کے سلسلہ میں عوام میں آگاہی پیدا کرنا ہے کہ بصارت سے محروم او ردیگر خصوصی افراد کے مسائل اور مشکلات کا احساس کرنا ہے اور انہیں حل کرناہم سب کی ذمہ داری ہے، معاشرے کے صاحب الرائے لوگوں اور صاحب استطاعت لوگوں اور سماجی تنظیموں کی مدد سے انہیں معاشرے کا کارآمد شہری بنایا جا سکتاہے، انہوں نے کہا کہ بصارت سے محروم افراد کو سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کا فوری حل ہم سب کی مشرکہ ذمہ داری ہے، تقریب میں سپیشل ایجو کیشن سکول کے بچوں نے شرکت کی نغمے پڑھے اور تقاریر کیں اور اپنی صلاحیتوں کاا ظہار کیا،علاوہ ازیں بچوں میں سفید چھڑی، ٹاکنگ واچ اور دیگر آلات بھی تقسیم کیے گے۔





0 Comments