پاکپتن کی اہم ترین خبریں
پاکپتن( ملک بشیر ) ڈپٹی کمشنر امتیاز احمد خاں کھچی نے کہا ہے کہ بدلتا موسم ڈینگی مچھر کی افزائش کے لیے موزوں ہوتا ہے اس لیے ڈینگی سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کیلئے موثر طریقے سے آگاہی مہم چلائی جائے، شہریوں کو ڈینگی سے بچاؤ کیلئے تمام ضروری معلومات فراہم کی جائیں، ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کو چیکنگ کی جائے اور فیلڈ میں سوفیصد حاضری کو یقینی بنایا جائے، ہاٹ سپاٹس، کباڑ خانے، نرسریوں سمیت دیگر دیگر جہگوں پر ڈینگی سرویلنس کویقینی بنایا جائے، اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر نعیم بشیر، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اصغر، ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی،سی اوڈسٹرکٹ کونسل ملک جاوید اسلم، اے ڈی ماحولیات رانا صفدر علی،ڈسٹرکٹ انٹا لو ماجسٹ صائمہ منان،، لیبر، پاپولیشن ویلفیئر،سوشل ویلفیئر سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اصغر نے اجلاس کو انسداد ڈینگی مہم سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر امتیاز احمد خاں کھچی نے کہا کہ ڈینگی کی روک تھام اور تدارک کے لیے محکمہ صحت سمیت تمام محکمے انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں مزیدتیزی لائیں اورمتعلقہ محکموں کی کاوشوں اور ہم آہنگی سے ہی انسداد ڈینگی اقدامات کو نتیجہ خیز بنایا جا سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں غفلت، لاپرواہی اور تساہل کا مظاہرہ کرنے والے محکموں کو جوابدہ ہونا پڑے گا، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ڈینگی کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے اور انسداد ڈینگی کے لیے کاوشوں کو بارآور کرنالازمی ہے، ڈپٹی کمشنر امتیاز احمد خاں کھچی نے کہا کہ دینگی کی روک تھام کے لیے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا جائے، ڈپٹی کمشنر امتیاز احمد خاں کھچی نے محکمہ صحت اور میونسپل کمیٹی کے حکام کو ہدایات جاری کیں کہ ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے کیلئے سرویلنس کے عمل کو سو فیصد یقینی بنایا جائے۔
پاکپتن سابق وفاقی وزیر میاں غلام محمد احمد خاں مانیکا اور سابقہ خاتون اول بشری مانیکا کے سابق شوہر میاں خاور مانیکا کی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی ہے میاں خاور مانیکا کے خلاف انٹی کرپشن اوکاڑہ کیمجانب سے کروڑوں روپے کے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے اور حویلی لکھا میں محکمہ اوقاف کی زمین پر قبضہ کرنے اورناجائز تجاوزات قائم کرنے پر مقدمہ درج ہےاوکاڑہ اسپیشل جج انٹی کرپشن آصف بشیر نے درخواست ضمانت کو خارج کر دیا ہے




0 Comments