ظالم نالے نے ایک ننھی منی جان معصوم کو موت کے گھاٹ اتار دیاتفصیلات کے مطابق محلہ پیر کوٹ نزد دربار کراچی والا کے قریب کھیلتی ہوئی بچی قریبی نالے میں گر گئی اور جاں بحق ہو گئی ریسکیو ذرائع کے مطابق بچی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیم موقعہ پر پہنچی تو بچی جاں بحق ہو چکی تھی والدین کے مطابق بچی کو مرگی کے دورے پڑتے تھے جس سے سارا محلہ غم میں ڈوب گیاdiv class="separator" style="clear: both; text-align: center;">
اور ہرآنکھ اشکبار تھی
پاکپتن (ملک بشیر) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفسیر محمد صدیق نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے آئین کے آرٹیکل 2 کے مطابق تمام سپورٹس کلبز کا سپورٹس بورڈ پنجاب کے ساتھ رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے، اس قانونی تقاضے کو پورا کرنے کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب ضلعی اور تحصیل کی سطح پر سپورٹس کلبز کی رجسٹریشن کا آغاز10 اکتوبر سے کر رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپورٹس کلبز کی رجسٹریشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ رجسٹرڈ کلبز کو کو سپورٹس بورڈ پنجاب کی طرف سے مختلف کھیلوں کی سہولیات مہیا کی جائیں گی، جن میں وظائف، مفت
کھیلوں کے میدانوں کی سہولت اور دیرحکومتی گرانٹس مہیا کی جائیں گی۔
پاکپتن ( ملک بشیر)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سید غلام محی ا لدین شاہ گیلانی نے کہا ہے کہ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کی ہدایات کے تحت ناکارہ الیکشن مواد/ ردی وغیر ہ کی نیلامی دفتر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفس پاکپتن میں جہاں ہے اور جیسے ہے کی بنیاد پرنیلام عام کی جا رہی ہے،، ناکارہ الیکشن مواد اور ردی وغیرہ کا معائنہ 19 اکتوبربروز جمعرات کو دفتری اوقات کار میں کیا جا سکتا ہے، نیلامی مورخہ24 اکتوبر بروز منگل 2:00 بجے دوپہر بمقام ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفس 20/S گرین ٹاون پاکپتن میں کی جائے گی،نیلامی میں حصہ لینے والا امیدوار / پارٹی موقع پر زر ضمانت5000/= روپے قابل واپسی ہمراہ قومی شناختی کارڈ کی کاپی جمع کروائے گا، انتخابی فہرستوں کی احساسیت کے باعث کامیاب امید وار کو اشامپ پیپرز پر حلف نامہ جمع کروانا ہو گا کہ وہ انتخابی فہرستوں کو پلپ بنانے / ری سائیسکلنگ کیلئے ہی استعمال کرے گا۔
ملک بشیر اب تلک نیوز پاکپتن
خبروں اور اشتہارات کیلئے رجوع کریں 03217292042





0 Comments